ایشیا اردو

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں جیلانیہ چوک ناکے پر پولیس اہلکار معمول کی چیکنگ پر مامور تھے، اس دوران موٹرسائیکل پر سوار دو دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس میں ہیڈ کانسٹیبل منور شہید، جب کہ امین اور راشد زخمی ہو گئے۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ہلاک حملہ آوروں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
بعد ازاں آئی جی اسلام آباد احسن یونس نے پمز اسپتال میں زیر علاج پولیس اہلکاروں کی عیادت کی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار