ایشیا اردو

 سندھ ہاؤس پر حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 2 اراکین قومی اسمبلی کے نام ضمنی ایف آئی آر میں شامل کر دیئے گئے۔
سندھ ہاوس پر حملے کا معاملہ،تحریک انصاف کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی فہیم خان اور عطااللہ نیازی کے نام ایف آئی آر میں شامل کرکے شامل تفتیش کر لیا گیا۔۔ سندھ ہاوس حملہ کی تمام فوٹیج میں مذکورہ ایم این ایز واضح نظر آ رہے ہیں۔
حملہ میں ملوث بیشتر کارکنان ان دونوں ایم این ایز کی گاڑیوں میں آئے،پولیس کے مطابق ایک واقعے کی دو ایف آئی آرز درج نہیں ہو سکتیں لہذاپولیس نے ضمنی ایف آئی آرز میں دونوں ایم این ایز کے نام شامل کئے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار