ایشیا اردو

ملتان! یوم پاکستان 14اگست کے موقع پر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ، ملتان میں صبح 9بجے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اسٹاف ممبرز نے شرکت کی، اس خوبصورت تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ، ملتان ڈاکٹر زاہد محمود نے پرچم کشائی کی رسم ادا کی، پرچم کشائی کے بعد سی سی آر آئی کے سٹاف کی جانب سے ملک کی ترقی و استحکام کے لیے خصوصی اجتماعی دعا کی گئی اور اس بات کا عہد کیا گیا کے سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ، ملتان اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کپاس کی تحقیق و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا اورمضبوط  ملکی معیشت اور خوش حال پاکستان کے لیے اپنا حصہ ضرور ادا کرتا رہے گا۔اس موقع پر کشمیر،فلسطین،بیروت،لیبیا, اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں دعائیں مانگی گئیں اور عالم اسلام کی یگانگت و اتحاد کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
شجرکاری مہم کے سلسلہ میں آج ہی کے دن ایک پودا بھی ادارہ ہذاہ میں لگایا گیا.

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار