مانترنگ ڈیسک

رپورٹ کے مطابق 9 بار آسٹریلین اوپن چیمپئن شپ جیتنے والے نوواک جوکووچ ویزا منسوخ ہونے کے بعد اپنے 2021 کے ٹائٹل کا دفاع نہیں کر سکیں گے۔ آسٹریلیا کے وزیر صحت گریک ہنٹ کا کہنا تھا کہ یہ کھلاڑی پر ہے کہ وہ اس پر اپیل کرنا چاہتے ہیں یا نہیں، لیکن ویزا منسوخ ہونے پر ملک چھوڑنا ہوگا۔
سربین ٹینس اسٹار، آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لئے میلبرن پہنچے تو ائیر پورٹ حکام نے انہیں ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزا کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا۔
واضح رہے کہ آسٹریلین اوپن میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں اور عملے کیلئے ویکسینیٹڈ ہونا ضروری ہے یا پھر ان کے پاس کسی آزاد پینل کے ذریعے استثنیٰ ہونا چاہیے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار