ڈیرہ غازیخان (سنیر رپورٹر/نعمان حفیظ  )  مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری  و سابق وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ  پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ مہنگائی ہےدہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر کے سرخرو ہوئے تھےموجودہ حکومت نے سابقہ حکومتوں کیلئے فرضی کہانیاں گھڑ رکھی ہیں یہی حکمران کل کیا کہتے تھے اور آج کیا کہہ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پی ڈی جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے نجی فلور مل پر ورکرز کنونشن   سے خطاب کر تے ہو ئے کہی  اس موقع پر  میٹر و پولیٹن کارپوریشن کے صدر و سابق ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ، سٹی نائب صدر خلیل الرحمٰن لغاری، جنرل سیکرٹری ظفر طاہر مستوئی، شکیل الرحمن خان لغاری ،سردار جان عالم خان لغاری ،  وائس چیئر مین ضلع کونسل محمد اقبال لغاری ،ڈویژنل ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن فیاض لغاری ،  ڈسٹرکٹ سیکرٹری انفارمیشن عبدالحمید جلبانی کے علاوہ دیگر موجود تھے ​ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سردار اویس احمد خان لغاری کا کہنا تھا کہ  نااہل حکومت کے پاس کوئی معاشی پالیسی نہیں ہے مہنگائی کرکے عوام سے دو وقت کی  روٹی  بھی چھین  لی ہے 31 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے جلسے میں عوام کا سمندر ہوگا جو تاریخ رقم کرے گا  عوام مہنگائی کی وجہ سے اس نا اہل حکومت کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں عمران خان نے عوام سے نوکریوں کا جھوٹا وعدہ کیا تھا جو کہ پورا نہ ہو سکا ہے  جب مسلم لیگ ن کی حکومت آئی دہشت گردی عروج پر تھی اور ملک میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے اندھیرے تھے مسلم لیگ ن  کی قیادت نے اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر دن رات محنت کی اور ملک کو مختلف بحرانوں سے نکالاسردار اویس خان لغاری نے مزید کہا میں دیکھ رہا ہوں آج عوام اس نا اہل حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے پرعزم ہے 31 اکتوبر کو ہونے والے والا پی ڈیم ایم کا جلسہ تاریخی ہوگ

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار