ایشیا اردو

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
نیوزی لینڈ میں جاری سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف کھیلے گئے گزشتہ روز کے میچ میں بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 79 رنز اسکور کیے جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ان کی 28 ویں ففٹی تھی، شاندار پرفارمنس پر بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔
تاہم اس کے ساتھ قومی ٹیم کے کپتان نے چار ممالک (جنوبی افریقا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا) ’سینا‘ میں کسی بھی ایشین کھلاڑی کی جانب سے سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکور کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
سینا میں بابر اعظم اب تک 9 ففٹیز اور ایک سنچری اسکور کر چکے ہیں جبکہ ان کے بعد دوسرا نمبر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ہے جنہوں نے 8 ففٹیز اور ایک سنچری اسکور کر رکھی ہے۔
اس فہرست میں تیسرے نمبر پر بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی ہیں جنہوں نے 6 ففٹیز اسکور کر رکھی ہیں جبکہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 5 ففٹیز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار