وقت سے پہلے دنیا میں آکر زندہ بچ جانے والے بچےکا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گيا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست الاباما میں 5 جولائی 2020 کو ایک خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، ڈاکٹروں نے پیدائش کے لیے 11 نومبر کی تاریخ  دی تھی تاہم بچوں کی پیدائش 19 ہفتے پہلے ہی ہوگئی۔
 صرف اکیس ہفتے اور ایک دن میں پیدا ہونے والے بچےکا وزن صرف 419 گرام یعنی آدھا کلو سے بھی کم تھا، بچے کا نام والدین نے کرٹس زے کیتھ رکھا جب کہ اس کی بہن پیدائش کے اگلے ہی روز انتقال کرگئی۔ڈاکٹر،کرٹس کی زندگی بچ جانےکے لیے بھی پرامید نہیں تھے اور پیدائش کے بعد وہ تقریباً 9 ماہ تک اسپتال میں رہا اور بچ گيا، اب وہ 16 ماہ کا ہوگیا ہے اور صحت مند بھی ہے۔
کرٹس کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گيا  ہے اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکا ہی کے ایک بچے کے پاس تھا جو کرٹس سے 4ہفتے بعد پیدا ہوا تھا۔

Web Dask

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار