ایشیا اردو

 ذیا بیطس کے غریب مریضوں کے لیے بری خبر آگئی اور ایمرل 2 ایم جی کی گولیوں کی قیمت میں 140 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔
گولیوں کے پیکٹ میں قیمت میں ہوشربا اضافے سے شوگر کے مریضوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، ایمرل 2 ایم جی کی 30 ٹیبلیٹس کی ڈبی کی قیمت 326 روپے تھی ، پیکٹ پر پرانی قیمت کا بیچ نمبر اے ڈبلیو 011 پرنٹ تھا اب نئی قیمت 466 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے ۔
نئے بیچ نمبر اے ڈبلیو 017 کے تحت گولیوں کی فروخت جاری ہے جبکہ ذیا بیطس کے مریض مہنگی انسولین کی وجہ سے پہلے ہی پریشان ہیں اور اب عام استعمال ہونے والی ایمرل میں 140 روپے کے اضافے سے مزید پریشانی میں مبتلا ہوجائینگے ۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار