ایشیا اردو

بلوچستان کےعلاقےکوہلو کاہان میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا۔
لیویزذرائع کےمطابق کوہلوکی تحصیل کاہان کےعلاقےلکڑوڈھ میں نامعلوم دہشت گردوں ںےبارودی سرنگ پہاڑی علاقےمیں نصب کررکھی تھی جسکی زد میں ایک موٹر سائیکل آئی تووہ زورداردھماکےسےپھٹ گئی ، سرنگ کے پھٹنےسےایک موٹرسائیکل سوار موقع پرجاں بحق جبکہ اسکادوسراساتھی زخمی ہوگیا۔
دونوں کو فوری طورپر ڈی ایچ کیو کوہلو منتقل کردیا گیا،جہاں زخمی کی حالت خطرے سےباہربتائی جاتی ہے، بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار