بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر منظور چوہدری کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ڈاکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔
 پی سی بی نے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب سومرو کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک تعینات کیا تھا اور ڈاکٹر نجیب سومرو سیمی فائنل کے بعد وطن واپس آ گئے ہیں۔  پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی بی سے ایک ماہر ڈاکٹر کی دستیابی کی درخواست کی تھی
 پی سی بی نے ڈاکٹر نجیب سومرو کی جگہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر منظور چوہدری کو پاکستان ٹیم کا ڈاکٹر مقرر کر دیا ہے اور ڈاکٹر منظور چوہدری نے ڈھاکا میں پاکستان ٹیم کو جوائن بھی کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بعد بنگلا دیش پہنچ گئی ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار