ایشیا اردو

سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کار میں سوار چارسدہ کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ان سے ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد کر لیں۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی عبدالصمد ورک نے خفیہ اطلاع پر ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کر رکھی تھی کار کے خفیہ خانوں سے 2 کلاشنکوف ، 3 رائفل 223 بور، ایک پسٹل 30 بور۔ گولیاں رائفل 223 بور 940۔ رائفل222 بور 1670۔ رائفل 444 بور 2500 اور پسٹل گولیاں 29360۔ میگزین رائفل223 بور 8 اور 12بور 30 برآمد کر لیا۔ ایس ایچ او عبدالصمد نے بتایا کہ ملزمان یہ اسلحہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں فروخت کیلئے لے جارہے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف اسلحہ اسمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف متحرک ہے۔امن عامہ میں خلل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار