گوگل کی جانب سے سرچ انجن کو زیادہ بہتر بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ نوجوان افراد کی توجہ حاصل کی جا سکے۔
غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کمپنی کی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گوگل سرچ میں روایتی سرچ رزلٹ لنکس کے ساتھ انسانی آوازوں کو شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز جیسے چیٹ، سوشل میڈیا پوسٹس اور مختصر ویڈیوز کو بھی گوگل سرچ کا حصہ بنایا جائے گا۔
گوگل سرچ میں تصاویر کو بھی ٹک ٹاک ویڈیوز کی طرح اوپر نیچے سکرول کرنے کا فیچر شامل کیا جا سکتا ہے، اس ویب پیج کے ڈیزائن میں تبدیلی سے اے آئی ٹیکنالوجی کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
گوگل سرچ میں تبدیلی کی رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب اس کمپنی کو نئے حریفوں جیسے ٹک ٹاک کا سامنا ہے، کچھ عرصے پہلے رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ زیادہ تر نوجوان اب گوگل کی بجائے مختلف سرچز کے لیے ٹک ٹاک کو ترجیح دیتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نئی تبدیلیوں میں انسانی آوازوں کو بھی سرچ رزلٹس کا حصہ بنایا جائے گا، اس سے قبل اپریل میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گوگل کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس سرچ انجن پر کام کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ مائیکرو سافٹ کے سرچ انجن بنگ میں چیٹ جی پی ٹی کے اضافے کے بعد گوگل نے فروری 2023 میں اپنے چیٹ بوٹ بارڈ کو متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا، بارڈ چیٹ بوٹ گوگل کے لینگوئج ماڈل فار ڈائیلاگ ایپلیکیشنز (ایل اے ایم ڈی اے) پر مبنی ہے تاہم ابھی تک اسے گوگل سرچ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار