5 فروری کو پی ایس ایل8 کے کوئٹہ میں ہونیوالے نمائشی میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا، جس کی قیمت صرف 20 روپے رکھی گئی۔
بگٹی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں عوام کی دلچسپی بڑھانے کے لیے ٹکٹ کی قیمت محض 20 روپے رکھی گئی ہے، یہ ٹکٹ کوئٹہ کے چار مختلف مقامات پر فروخت کے لیے رکھے گئے ہیں جن میں بولان کرکٹ سٹیڈیم اور بگٹی کرکٹ سٹیڈیم بھی شامل ہیں۔
پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے جانے والے اس نمائشی میچ میں ملک کے نامور کرکٹرز شرکت کریں گے جن میں شاہد آفریدی بھی شامل ہیں۔
تاہم قومی کپتان بابراعظم، سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد، محمد نواز، نسیم شاہ، افتخار احمد، محمد حسنین اور عمر اکمل جیسے کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار