ایشیا اردو

بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو مستعفی ہونے کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئیں الیکشن کرائیں اور ہمارا مقابلہ کریں، کٹھ پتلی کو اب جانا ہوگا۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گجرات میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرت ہوئے کہا کہ پورا ملک سراپا احتجاج ہے، اب بہت ہوچکا، ان کی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں، صاف اور شفاف الیکشن ہمارا مطالبہ ہے، عمران خان نے پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کر کے معاشی بحران پیدا کیا، ہم نے پہلے دن سے اس نالائق کو نہیں مانا، پنجاب اور سندھ کےعوام نے  گو سلیکٹڈ گو  کا نعرہ لگا دیا۔
 بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پہچان سلیکٹڈ وزیراعظم ہے، یہ شخص اس عہدے پر بیٹھنے کے لائق نہیں، عمران خان امپائر کی انگلی کی وجہ سے اقتدار میں آیا، پیپلز پارٹی نے کبھی عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا، حکومت کو عوام کو ریلیف دینا چاہیے، عوام اتنا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے، عمران خان کی پالیسی امیروں کو ریلیف اور غریب کو تکلیف پہنچانا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ وزیراعظم اتنے گھبرا گئے ہیں کہ گالیاں دینے پر اتر آئے ہیں، عام آدمی مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہا ہے، انہوں نے مزدوروں اور کسانوں کا معاشی قتل کیا، ہم ان سے حساب لینے کیلئے نکلے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار