کامیابی کا تناسب99.43فیصد رہا578امیدواروں نے100فیصد نمبر حاصل کیے, چیئر پرسن ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق صبح10:00بجے نتائج کا اعلان آن لائن کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کنٹرولر امتحانات مرزا محمد ظہیر اصغر، ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین بھی انکے ہمراہ موجود تھے ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے بتایا کہ نہم سالانہ2021کے امتحان میں 91960نے شرکت کی جبکہ 91443نے کامیابی حاصل کی اس طرح کامیابی کا تناسب99.43فیصد رہا جس میں 578طلبہ و طالبات ایسے ہیں جنہوں نے 100فیصد نمبر حاصل کیے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ باقی تینوں امتحانات کی طرح نہم کے امتحان میں بھی لڑکیاں لڑکوں سے آگے رہی کیونکہ نہم امتحان سالانہ2021میں 53520نے شرکت کی اور 53122کامیاب ہوئے اور کامیابی کی شرح 99.26فیصد رہی جبکہ 38440طالبات نے امتحان میں شامل ہوئیں اور 38321نے کامیابی حاصل کی اسی طرح کامیابی کی شرح 99.69فیصد رہی اس موقع پر کنٹرولر امتحانات محمد ظہیر اصغر مرزا نے بتایا کہ باقی اضلاع کی نسبت ضلع لیہ میں کامیابی کی شرح 99.66کے ساتھ سب سے زیادہ، ضلع مظفر گڑھ 99.41فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ضلع ڈیرہ غازی خان 9937نمبر لیکر تیسرے اور راجن پور میں کامیابی کی شرح 99.29فیصد ہے انہوں نے بتایا کہ امتحان کو شفاف اور معیاری بنانے کے ساتھ نتائج کے اعلان تک چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا کی سرپرستی میں انکی ٹیم نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا جس پر طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ انکی ٹیم بھی مبارکباد کی مستحق ہے

ڈیرہ غازی خان /سنیر رپورٹر

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار