ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا مبینہ زیادتی کے بعد قتل یا پھر حادثہ احمدپور شرقیہ کے علاقہ چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب مردہ پائی گئی خاتون ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون ہی نکلی
7 اپریل رات کو کراچی سے چلنے والی ملت ایکسپریس میں ریلوے پولیس کے اہلکار نے خاتون پر تشدد کیا اور ساتھ لے گیا 8 اپریل علی الصبح کو احمدپور شرقیہ کے علاقے چنی گوٹھ کے قریب مبینہ طور پر خاتون کے ٹرین سے گر نے پر ٹکڑے ہوگئےخاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر مبینہ طور پر قتل ہونے والی خاتون کی شناخت ہوگئی ہےخاتون پر تشدد کی ویڈیو میں نظر آنے والے بچے تصویر میں اپنی پھپھو کی لاش کے ساتھ کھڑے ہیں  30 سالہ مریم بی بی کا تعلق جڑانوالہ چک 40 موڑ فیصل آباد  سے تھا خاتون پر تشدد کرنے والا ریلوے پولیس اہلکار میر حسن تشدد کے الزام میں پہلے سے ہی گرفتار ہے ذرائع کے مطابق تشدد کے بعد خاتون کی ہلاکت کا معاملہ ابھی تک چھپایا جارہا ہے ۔ خاتون کی پراسرار ہلاکت کے ذمہ دار ریلوے حکام یا پولیس اہلکار ؟ دوسری جانب متوفیہ کے بھائی افضل کے مطابق اسکی بہن کراچی میں بیوٹی پارلر پر ملازمت کرتی تھی کراچی سے عید کے موقع پر اپنے گھر جڑانوالہ آرہی تھی دوران سفر ٹرین  میں مریم پر پولیس اہلکار نے تشدد کیا اور اسے اپنے ساتھ لے گیا ہمیں مریم کی لاش موصول ہوئی ہے  ورثاء نے خاتون پر تشدد کے بعد ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار