مانٹرنگ ڈیسک 

افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بم دھماکے سے 8افراد ہلاک اور 17زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے میں اقوام متحدہ کے پیس مشن کے کانوائے کو نشانہ بنایا گیا۔
مقامی حکام کا کہنا ہےکہ دھماکہ کے نتیجے میں قریب ہی واقع سکول کو شدید نقصان پہنچا، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بھی زیادہ تر سکول کے طالب علم اور اساتذہ شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کے کسی اہلکار کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی جبکہ دہشت گرد تنظیم الشباب نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار