پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے دورہ آسٹریلیا سے قبل قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچز کا اعلان کر دیا گیا۔
پی سی بی کی جانب سے سابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل کو قومی ٹیم کا فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ کے فراٸض انجام دیں گے۔
خیال رہے کہ سابق کپتان محمد حفیظ کو ٹیم  ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ مقرر کیا جا چکا ہے اور ان کوچز کی پہلی اساٸمنٹ آسٹریلیا کا دورہ ہے۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی جانب سے دورہ آسٹریلیا کے لئے قومی 18 رکنی سکواڈ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے جس کی قیادت شان مسعود کے سپرد کی گئی ہے جبکہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف دستبردار ہوگئے ہیں۔
وہاب ریاض نے بتایا تھا کہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے خود کو ٹیسٹ کھیلنے سے دستبردار کیا ہے،  ہم نے انہیں ہر ممکن سہولیات دینے کی کوشش کی اور دورے کے لیے بات بھی ہوئی تھی، تاہم، انہوں نے خود دورے پر جانے سے انکار کیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار