ایشیا اردو

پاکستان کے مایہ ناز پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے پیرس اولمپکس 2024  میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعلان کردیا۔
باکسرمحمد وسیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ابھی 2 پروفیشنل فائٹس کے لیے تیاری کررہے ہیں جبکہ پیرس اولمپکس  میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے انکی بات ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ  پیرس اولمپکس میں پاکستان کو ضرور میڈل جتوائیں گے۔
باکسرمحمد وسیم  نے مزید کہا کہ امیچرز میں نمائندگی کے لیے پروفیشنل سے معطل ہونا پڑتا ہے اس لیے وہ 3  ماہ کے لیے معطل ہوں گے اور پھر  پیرس اولپکس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار