ایشیا اردو

 پاکستان کے ابھرتے باکسرز عثمان وزیر اور آصف ہزارہ ٹائٹلز جیت کر وطن واپس پہنچ گئے۔ مداحوں کی جانب سے دونوں باکسرز کا اسلام آباد میں پرتپاق استقبال استعمال کیا گیا۔
نوجوان باکسرز غیرملکی سرزمین پر ملک کا نام روشن کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیر اور بلوچستان کے ثبوت اصف ہزارہ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا، باکسرز پر مداحوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
حال ہی میں انٹرنیشنل باکسنگ میلے میں عثمان وزیر نے تنزانیہ کے باکسر کو شکست دے کر مڈل ایسٹ باکسنگ چیمپئن کا ٹائٹل جیتا جبکہ آصف ہزارہ نے یوگنڈا کے باکسر کو چت کرکے ایشین باکسنگ فیڈریشن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
خوشی کے موقع پر حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے عثمان وزیر نےکہا کہ تمام اخراجات خود اٹھائے، حکومتی سرپرستی ملے تو مزید بہتر پرفارمنس دے سکتے ہیں۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ، گورنر گلگت بلتستان راجہ جالال حسین اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے دونوں باکسرز کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے گئے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار