برازیل کی ریاست ساؤپولومیں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 36 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ساؤپولو کا علاقہ ساوسیباستیو زیر آب ہے اور چٹانوں پر بنے گھر لینڈ سلائیڈنگ سے گر گئے ہیں ، درخت گرنے سے گاڑیاں تباہ اور شاہراہیں سیلابی ریلے میں بہہ چکے ہیں ۔
ساحلی علاقوں سے 300 سے زائد افراد گھروں سے نقل مکانی کرگئے جبکہ 250 افراد بے گھر ہو گئے ہیں ، دوسری جانب محکمہ  موسمیات نے مزید بارشوں کی بھی پیش گوئی کی ہے جس کے بعد امدادی کارکنان کیلئے مشکلات بڑھ سکتی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافہ بھی متوقع ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ساؤپولو کے گورنر نے چھ متاثرہ شہروں میں 180 دن کیلئے ہنگامی صورت حال نافذ کر دی ہے ۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار