اییشیا اردو

تحریر: لندن سے وجیہہ الحسن

جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے ویسے ویسے دنیا میں موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہو چکی ہیں جس سے نہ صرف دنیا کے بڑے بڑے سائنس دان پریشان ہیں بلکہ عام انسان بھی حیران ہے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے کئی سالوں سے سائنس دان اس تحقیات میں لگے ہوئے ہیں کہ کیوں یہ موسمی تبدیلیاں ہو رہی ہیں مگر ابھی تک اس بات کا جواب کسی کو نہیں مل سکا
 پاکستان ،دبئی امریکہ، کینڈا ،سعودی عربیہ انڈیا ،سری لنکا، سمیت کئی ایسے ممالک ہیں جہاں موسم میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئی وہی پر برطانیہ کے موسم میں بھی ایسی تبدیلی آئی کہ موسم نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دئیے اور دوہزار بائیس برطانیہ کے لیے خشک سالی کا سال بن گیا اگست کے مہینے میں بھی برطانیہ میں جون جولائی جیسی گرمی پڑ رہی ہے بارشوں کا سلسلہ روک چکا ہے درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ تک جا چکا ہے کہاں یہ جاتا تھا کہ برطانیہ میں کوئی ایسا لمحہ نہیں جب بارش نہ ہو مگر اج بارش ہونا تو دور کی بات بادل تک آسمان پر نظر نہیں اتے گرمی کی شدید لہر نے پورے یورپ کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جنگلات کو آگ لگنا معمول بن گیا گرمی حبث سے کئی انسانی جانئیں ضیائع ہو چکی ہیں چرند پرند مرنا شروع ہو چکے ہیں ڈیمز ندی نالے دریا خشک ہو گئے ہیں اور بڑی حد تک سٹور کیا ہوا اناج بھی ختم ہونا شروع ہو چکا ہے ایسے میں برطانیہ کی گورمنٹ نے زیادہ پانی کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی ہے
برطانیہ میں ہریالی ہر سو آہستہ آہستہ ختم ہونا شروع ہو گئی ہے اور شدید دھوپ سے سکن کینسر کا بھی خطرہ بڑھ چکا ہے ماہ جون جولائی میں برٹش گورمنٹ نے سکولوں دفاتر میں گرمی کی بڑھتی لہر کی وجہ سے ہنگامی چھٹیاں کر دی تھی اور عوام کے لئیے حکم جاری کیا کہ لوگ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور پھر ہر طرف ہو کا عالم چھا گیاتھا  ایک وقت ہوا کرتا تھا جب برطانیہ میں سردی اور بارشوں کا راج ہوا کرتا تھا مگر اج چلملاتی دھوپ نے اس ملک ڈیرے ڈال لئیے ہیں کہا جاتا ہے کہ آنے والے چند سالوں میں نہ صرف برطانیہ میں خشک سالی بڑھے گی بلکہ موسمیات تبدیلی بڑی حد تک مختلف نقصانات کا باعث بنے گی
پانی قدرت کی وہ نعمت ہے جس کے بناء زندہ رہنا مشکل ہی نہیں نامکمن بھی ہے پانی کو ضیائع مت کیجیے ورنہ آنے والا وقت بہت بڑی بے رحمی سے دنیا کو نگل جائے گا جتنی بے رحمی سے ہم پانی کو ضیائع کر دیتے ہیں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار