برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ  میں کورونا کی خلاف ورزی پر برطانیہ کے لارڈ  ڈیوڈ وولفسن عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لارڈ ڈیوڈ وولفسن کو ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جسٹس منسٹر کے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا۔
دوسری جانب پارٹی گیٹ اسکینڈل میں ملوث وزیراعظم بورس جانسن اور چانسلر پر مستعفی ہونے کے لیے دباؤبڑھ گیا۔
واضح رہے کورونا کے دوران سرکاری رہائش گاہ میں پارٹی کرنے پر بورس جانسن اور چانسلر رشی سونک پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بورس جانسن برطانیہ کی تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں قانون توڑنے پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔
بورس جانسن کی سالگرہ پر پارٹی ان کی اہلیہ نے رکھی تھی اس لیے ان پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار