برطانوی بحریہ کے جہاز ایچ ایم ایس رچمنڈ نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے حکام اور پاکستان میں برطانوی ہائی کمشن کے نمائندوں نے جہاز کا استقبال کیا۔ 

    پاک بحریہ اور برطانوی بحریہ کے مابین، تربیتی پروگرامز، ترقی، باہمی مفادات اور بحری معاملات میں اشتراک پر مشتمل دیرینہ تعلقات ہیں۔ برطانوی بحری جہاز کا دورہ بندرگاہ میں مختلف سرگرمیوں اور بحری مشق پر مشتمل تھا۔ ہار بر فیز میں پیشہ ورانہ امور اورباہمی روابط پر مبنی مذاکرے منعقد کئے گئے۔

    بندرگاہ کے دورے کے اختتام پر دونوں بحری افواج کے مابین بحری مشق کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف نوعیت کے بحری آپریشنزشامل تھے۔ مشق کا مقصد مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت کو فروغ دینا اور علاقائی بحری تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بین الاقوامی کوششوں میں کردار ادا کرنا تھا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار