ایشیا اردو

 

ملتان بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے حلف اٹھا لیا ، تقریب میں نومنتخب صدر کی تقریر پر اپوزیشن اساتذہ کا شدید احتجاج ،،، تقریب میں ہنگامہ آرائی کے دوران اساتذہ سٹیج پر چڑھ گئے ، تفصیل کے مطابق بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کے جناح آڈیٹوریم میں نو منتخب اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن سے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے حلف لیا، تقریب کے دوران اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض نے تقریر کے دوران یونیورسٹی کی فی میل  ٹیچر کے آفس کوتالے لگانے کی بات کی تو ڈین سوشل سائنس ڈاکٹر عمران شریف غصے میں آگئے ، اور شورشرابا شروع کر دیا جس کے بعد اپوزیشن کے دیگر اساتذہ نے احتجاج شروع کردیا ، ہنگامہ آرائی کے دوران کچھ اساتذہ سٹیج پر چڑھ گئے اور مائیک پر خطاب شروع کردیا جس پر ڈائریکٹر فوڈ سائنس ڈاکٹر سعید اختر اور دیگر اساتذہ نے معاملے کو رفع دفع کروایا ، جس کے بعد تقریب کو دوبارہ شروع کیا گیا جبکہ اپوزیشن کے کچھ ناراض اساتذہ تقریب چھوڑ کر چلے گئے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار