مانٹرنگ ڈیسک

کینیڈا کے 2 شہروں میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے ، مرنے والوں میں پاکستانی شہری بھی شامل ہے۔حکام کے مطابق ایک  شخص نے ٹورنٹو کے ٹریفک پولیس افسر کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ دوپہر کے کھانے کے وقفے پر تھاجبکہ دوسرے فائرنگ کے واقعہ میں پاکستانی کینیڈین محمد شکیل کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور کو ہملٹن شہر میں ہلاک کردیا گیا۔ حملہ آور نے مِسی ساگا، ملٹن اور ہملٹن میں فائرنگ کر کے عام شہریوں کو  نشانہ بنایا۔پاکستان نژاد امریکی شہری محمد شکیل ملٹن میں آٹو ورکشاپ کے مالک تھے، پولیس نے پہلے فائرنگ کے واقع کے بعد شہروں میں الرٹ جاری کئے تھے، مشتبہ شخص کی ہلاکت کے بعد واقعات کی تحقیقات شروع کر دی گئیں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار