کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں جارحیت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک بیان میں اسرائیل کی پرتشدد کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسرائیل میں جو ہو رہا ہے اس پر افسوس ہے، مسجد اقصیٰ کے اردگرد ہونے والے تشدد پر بھی تشویش ہے۔
جسٹن ٹرودو کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کو اپنے نقطہ نظر میں تبدیلی کی ضرورت ہے، اسرائیلی حکومت کی اشتعال انگیز بیان بازی اوراس معاملے پر اپنائی  سمت پر بھی گہری تشویش ہے۔
یہ بھی پڑھیں :اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ میں ایک بار پھر فلسطینیوں پر حمل
واضح رہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ کئی ممالک اور رہنما مسجد اقصی میں اسرائیل کی پُرتشدد کارروائی پر تنقید اور اس کی مذمت کرچکے ہیں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار