ایشیا اردو

پاک اٹالین برن یونٹ میں بچوں کے لیے نیا یونٹ بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس پاک اٹالین برن یونٹ میں منعقد ہوا جس میں سپیشل سیکرٹری سپیشلائیزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن جنوبی پنجاب جناب امجد شعیب خان ترین، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد، انچارج پاک اٹالین برن یونٹ پروفیسر ڈاکٹر ناہید چوہدری سمیت انتظامی افسران نے شرکت کی۔ انچارج پاک اٹالین برن یونٹ پروفیسر ڈاکٹر ناہید چوہدری نے منصوبے پر اجلاس کے شرکاء کو بریفننگ دی۔ ممبر قومی اسمبلی جناب احمد حسن ڈیہڑ, پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، پروفیسر ڈاکٹر وسیم ربانی اور پروفیسر ڈاکٹر کاشف چستی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف نے بتایا کہ گرم پانی سے بچوں کے جلنے کے واقعات میں اضافے کے پیشِ نظر برن یونٹ میں بیڈز کی استعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ وارڈ کے قیام پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا تاکہ ایسے بچوں کے بروقت علاج کو یقینی بنایا جا سکے.

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار