تھانہ حویلیاں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تحصیل ناظم عاطف منصف خان سمیت 11 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ میں 302، 148، 427 اور 109 کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ میں پی ٹی آئی کے سابق تحصیل چیئرمین کے امیدوار اسلم زر خان سمیت 10 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لنگڑہ میں فائرنگ کے نتیجے میں تحریک انصاف کے تحصیل ناظم حویلیاں عاطف منصف سمیت 11 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار