چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں ایک اور  مقدمہ درج کرلیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف  توشہ خانہ کی گھڑی کی جعلی رسید بنا کر پیش کرنے کے الزام میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں شہری نسیم الحق کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، ذلفی بخاری، شہزاد اکبر  اور فرحت شہزادی  (فرح گوگی)  سمیت دیگر  بھی نامزد ہیں، ملزمان پر گھڑی کی فروخت کے معاملے میں جعلی رسیدیں تیار کرنےکا الزام ہے۔
مقدمے میں فراڈ، نوسربازی اور  ہیرا پھیری کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
درخواست گزار نے الزام لگایا ہےکہ  چیئرمین پی ٹی آئی اور  دیگر نےگھڑی کی خریدوفروخت میں میری دکان کی جعلی رسیدیں استعمال کیں اور ان کو آگے پیش بھی کیا گیا جب کہ ان کی دکان سے نامزد ملزمان کے ساتھ کسی قسم کی خریدوفروخت نہیں کی گئی جس سے ملزمان نے ان کے کاروبار کا نام بھی بدنام کرنےکی کوشش کی ہے۔
مقدمےکی درخواست کےساتھ گھڑیوں کے تاجرمحمدشفیق کا حلف نامہ بھی منسلک کیاگیا ہے، حلف نامے میں محمد شفیق نے تصدیق کی ہےکہ اس نے گھڑیاں خریدیں نہ فروخت کیں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار