ایشیا اردو

ڈیرہ غازیخان/سنیر رپورٹر

بے روزگاری کے خاتمے،جاب کی آن لائن معلومات اور انڈسٹری و دفاتر کو مطلوبہ سکلڈ لیبر کی فراہمی کیلئے ڈیرہ غازیخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ لاہور کے درمیان چیمبر آفس ڈیرہ غازیخان میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر انتظام جاب سنٹر کے قیام کے بارے میں مرزا محمد ظفر اقبال سینئر نائب صدر کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سرمد سلیم خوجہ، سابق سینئر نائب صدر شیخ محمد طارق اسماعیل قریشی، زاہد نظام، ممبر ان ایگزیکٹو کمیٹی محمد فردوس حمید خان، شیخ مقبول الٰہی، مرزا محمد اقبال، شیخ محمد آصف رزاق، شیخ محمد طاہر معراج، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے پروگرام منیجر سید عمر سعید اور اسسٹنٹ پروگرام منیجر فیصل مختار نے شرکت کی اجلاس میں عمر سعید پروگرام منیجرPITB نے جاب سنٹر کے قیام کے بارے میں ہاؤس سے خطاب کرتے ہوئے اس کے فوائد اور قواعد و ضوابط کے بارے میں بتایا کہ پنجاب میں اس وقت تک 13چیمبرز آف کامرس سے جاب سنٹر کے قیام کے بارے میں بات ہو چکی ہے اور 8چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ MOUبھی سائن ہو چکے ہیں جاب سنٹر زکے قیام کے مقاصد کے بارے میں کہا کہ ہم ایک ڈیٹا بیس تیار کر رہے ہیں جو پنجاب کے 33اضلاع کے لیبر آفس میں قائم کر دیئے گئے ہیں لیبر میں سکلڈ اور نان سکلڈ لیبر ان پڑ ھ اور تعلیم یافتہ ہنر مند، غیر ہنر منداور زندگی تمام شعبہ سے منسلک افراد کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیاہے تاکہ ملک سے اور خاص طورپر پنجاب سے بے روزگاری کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے اور لوگوں کو روزگار مواقع میسر آسکیں اس سلسلے میں ڈیرہ غازیخان چیمبر کو بھی جاب سنٹر کا حصہ بنانا چاہتے اس کے قیام کیلئے چیمبر کا ہمیں تعاون ضرورت ہے اور چیمبر سے منسلک کمپنیز اور جتنے بھی کاروبار ہیں ان کی ڈیٹا بیس کیلئے تفصیل چاہئے تاکہ ہم ان کو اپنے پروگرام میں شامل کرکے ان کو لاگ ان کرسکیں اور آپ کے چیمبر سے منسلک کمپنیز، انڈسٹریز اور چھوٹے بڑے جتنے بزنس ہیں ان کیلئے آپ کی ضرورت مطابق جتنی بھی ان اداروں کو لیبر درکارہو گی اور جن شعبہ کیلئے ہوگی ان کی تفصیل بتائیں ہم آپ کے معیار کے مطابق آپ کے تمام اداروں کو لیبر، آفس سٹاف غرض یہ کہ جو بھی لوگ کمپنیز اور اداروں کی ضرورت ہوں گے ان کے مطابق ان کی سی ویز آپ کو آن لائن فراہم کریں گے اوریہ لوگ اپنے معیار کے مطابق ان سے انٹر ویوز کریں اور اپنے اداروں میں جگہ دیں چیمبر کے سینئر نائب مرزا محمد ظفر اقبال اور سابق سینئرنائب صدر چیمبر کے رجسٹر ڈ اداروں کی طرف ضرورت سٹا ف کے بارے تفصیل دینے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور ادارے کی طرف سے ممبران چیمبر کے ساتھ مشاورت کے بعد تفصیلات فراہم کرنے کا کہا اور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ڈیرہ غازیخان میں جاب سنٹر کے قیام کے بارے میں ڈیرہ غازیخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ حکومت پنجاب کے درمیان MOUسائن کرنے کے بارے میں اتفاق کیا گیا۔ اس سلسلہ میں چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں صدر چیمبر آف کامرس کی منظوری کے بعد ایم او یو پر دستخط کئے جائیں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار