ایشیا اردو

ڈیرہ غازیخان / سنیر رپورٹر

تھانہ دراہمہ چیک پوسٹ غازیگھاٹ پولیس کی کاروائی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، دو کس سمگلرز گرفتار اور ٹرک سے 24 کلو چرس برآمد۔ ڈی پی او محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر چیکنگ کے نظام کو سخت کرتے ہوئے بھر پور چیکنگ جاری ہے اسی طرح ایس ایچ او تھانہ دراہمہ صادق حسین اور محمد رضوان ASI معہ ٹیم نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے دوران چیکنگ ٹرک نمبر TRK/445 کو روکا جس میں کوئلہ لوڈ تھا دوران تلاشی ٹرک میں موجود منشیات سمگلرز نصر اللہ اور شیر محمد پسران لعل سکنہ لورالائی جنہوں نے الگ الگ سفید گٹو میں چرس چھپائی ہوئی تھی سے 24 کلو چرس برآمد کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ دراہمہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تتفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس ایچ او تھانہ دراہمہ کا کہنا تھا کہ ڈی پی او محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر چیک پوسٹوں پر چینگ کے نظام کو سخت کر دیا گیا ہے تاکہ منشیات سمگلرز کے ناپاک ارادوں کو ناکام بناتے ہوئے عوام الناس کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار