اکثر و بیشتر ہم لاعلم ہوتے ہیں کہ جو کھانے کھا رہے ہیں  ان کے فائدے یا نقصانات کیا ہیں اور پھر مرغی کا گوشت تو عام غذا ہے جب کہ کئی گھروں میں پنیر بھی سالن میں استعمال کیا جاتا ہے۔
چکن اور پنیر دونوں ہی اپنے لحاظ سے فائدہ مند ہیں لیکن زیادہ صحت مند کیا ہے اور کس طرح یہ جسم کو فائدہ پہنچاتے ہیں، آئیے جانتے ہیں۔
پنیر اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈز کا بھرپور ذریعہ ہونے کی وجہ سے آپ کی قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے، پنیر جسم کے مختلف حصوں میں ہونے والی سوزش کو بھی روکتا ہے۔
اس کے علاوہ پنیر جسم میں ہیموگلوبن کو بہتر بناتا ہے جس سے دمہ، کھانسی اور نزلہ جیسی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
چکن کی بات کی جائے تو یہ بھی کئی فوائد پہنچاتا ہے، جیسے کہ چکن میں موجود پروٹین، امینو ایسڈز کا بہترین ذریعہ ہے۔ چکن کھانے سے پٹھوں اور ہڈیوں میں درد نہیں ہوتا، اس کے علاوہ ہڈیاں کمزور کرنے والی بیماری (osteoporosis) کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے۔
پروٹین کے لحاظ سے کیا بہتر ہے؟
اگر آپ پروٹین والی غذاؤں کی تلاش میں ہیں تو اس کے لیے مرغی کا گوشت بہترین ہے۔
100 گرام چکن میں 31 گرام پروٹین ہوتا ہے جب کہ 100 گرام پنیر میں 20 گرام پروٹین ہوتا ہے۔
غذائیت کے لحاظ سے زیادہ اچھا کیا؟
چکن وٹامن بی 12، نیاسین (ایک وٹامن بی جو آپ کے اعصابی نظام، نظام ہاضمہ اور جلد کو صحت مند رکھنے میں مددگار ہوتا ہے)، فاسفورس اور آئرن کا بھرپور ذریعہ ہے۔
دوسری طرف پنیر کیلشیم سے مالا مال ہے، جو صحت مند ہڈیوں اور دانتوں کے ساتھ ساتھ خون کے جمنے، پٹھوں کو سکڑنے اور دل کی دھڑکن کو متوازن رکھنے کے لیے اہم ہے۔
کیلوریز:
وہ افراد جو ڈائیٹنگ پر ہیں، ان کے لیے کیلوریز انتہائی اہم ہیں، تو اگر آپ کم کیلوریز والی غذا لینا چاہتے ہیں تو اس کے لیے چکن زیادہ اچھا انتخاب ہے کیونکہ پنیر میں زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں۔
100 گرام چکن میں 165 کیلوریز ہوتی ہیں، اور 100 گرام پنیر آپ کو تقریباً 265-320 کیلوریز فراہم کرتا ہے۔
چکن اور پنیر کی کونسی اقسام خریدیں؟
چکن خریدتے وقت اینٹی بائیوٹک سے پاک چکن کے انتخاب کو ترجیح دیں، جب کہ اگر آپ وزن کم کرنے کا سوچ رہے ہیں تو کم چکنائی والے پنیر کا انتخاب کریں
زیادہ صحت مند کیا، چکن یا پنیر؟
بھارتی ماہر غذائیت امیتا کے مطابق دونوں ہی آپ کی پروٹین کی ضروریات کے لیے بہترین ہیں، اگر آپ کم چکنائی کھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور چکن کھا سکتے ہیں تو یہ آپ کے لیے ایک اچھا آپشن ہے۔
دونوں آپ کے پروٹین کے اہداف کے ساتھ ساتھ 'وزن میں کمی' کے اہداف میں بھی مدد کریں گے۔
چکن اور پنیر ایک مکمل غذا ہیں جو آپ کو کئی دیر تک بھوک کا احساس نہیں ہونے دیں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار