ڈیرہ غازیخان سنیر رپورٹ 

ایشیاء اردو 

گندم کی زہریلی گولیاں کھانے سے دو کم سن بچے بہن بھائی جاں بحق، رکن آباد کالونی کے رہائشی مظہر حسین بھٹی کے دو بچوں سات سالہ پروین اور نو سالہ علی حیدر کو خسرہ کی بیماری تھی جس کے علاج کے لئے وہ ایک پنسار سٹور سے دوائی لینے گیا تو مبینہ طور پراسے گندم کی زہریلی گولیا ں اٹھا کر دے دیں تاہم گولیاں کھاتے ہی دونوں بچوں کی حالت غیرہونے پر سات سالہ پروین بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ نو سالہ علی حیدر کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال ٹراما سنٹر کے آئی سی یو وارڈ میں داخل کر دیا گیا جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکا اور جاں بحق ہو گیا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سول لائن پولیس موقع پر پہنچ گئی لیکن ورثاء کی طرف کاروائی کی کوئی بھی درخواست نہ دی گئی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار