ایشیا اردو

چین نے تائیوان کے گرد اپنی فوجی مشقیں جاری رکھنے کا اعلان کردیا، امریکا نے اقدام کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔
چین کی فوج کا کہنا ہے کہ وہ تائیوان کے گرد بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں جاری رکھے گی جبکہ شیڈول کے مطابق یہ مشقیں اتوار کو ختم ہونے والی تھیں۔ چینی فوج کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے کہا ہے کہ وہ آبدوز کش حملوں اور سمندری کارروائیوں کی مشق کرے گی۔
حالیہ مشقیں امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کی قیادت میں ایک امریکی وفد کے دورۂ تائیوان کے بعد شروع کی گئیں۔
تائیوان نے الزام لگایا ہے کہ چین ان مشقوں کو جزیرے پر حملے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار