فارن ڈیسک

چینی ٹیکنالوجی کمپنی ٹینسنٹ نے پالیسیوں کی خلاف ورزی پر 100 سے زائد ملازمین کو برطرف کر دیا ہے، ملازمین پر رشوت اور غبن کا الزام ہے جن میں سے متعدد کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ہانگ کانگ میں رجسٹرڈ کمپنی دنیا کی سرفہرست ویڈیو گیم بنانے والی اور مقبول سپر ایپ WeChat کی مالک ہے لیکن 2020 کے آخر میں شروع ہونے والے چین کے ٹیک سیکٹر پر ایک وسیع ریگولیٹری کریک ڈاؤن کے تحت مشکلات سے دو چار ہے۔
ایک بیان میں کمپنی مالک نے کہا کہ اس نے 100 سے زائد ملازمین کو اپنی اینٹی فراڈ پالیسی کی خلاف ورزی کا قصور وار پایا ہے، ان میں سے 10 سے زیادہ کو چین کے پبلک سکیورٹی آرگن میں منتقل کیا گیا ہے۔
 کمپنی کے اندر بدعنوانی اور دھوکہ دہی کے مسائل کے جواب میں Tencent کے انسداد فراڈ تحقیقاتی محکمے نے اپنے کریک ڈاؤن کو مضبوط بنانا جاری رکھا اور عام مسائل کے ساتھ خلاف ورزیوں کے سلسلے کی چھان بین کی اور ان سے نبرد آزما ہوا۔
 2021 کے مقابلے میں 2022 کے دوران تفتیش اور نمٹائے گئے کیسز اور اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔  

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار