ایشیا اردو

 کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز ریجنل سنٹر ملتان میں گیسٹرو اینٹرالوجی کے مضمون میں ایف سی پی ایس پارٹ ٹو کرنے والے امیدواروں کے لیے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی سرپرستی میں تیسرے سالانہ موک امتحان کا انعقاد ہوا۔ امتحان میں پاکستان بھر کے نامور ایگزیمينرز بشمول پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب، پروفیسر ڈاکٹر صالح، پروفیسر شہباز قریشی، پروفیسر ڈاکٹر مغیث، پروفیسر ڈاکٹر ناصر لک، ڈاکٹر شاہد رسول، ڈاکٹر راشد کریم اور دیگر نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ یہ موک امتحان شعبہ گیسٹرو اینٹرالوجی نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور سی پی ایس پی ریجنل سنٹر ملتان کے اشتراک سے ہوا جس میں پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج ریجنل ڈائریکٹر سی پی ایس پی اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر آصف گل انچارج شعبہ گیسٹرو اینٹرالوجی کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ ملک بھر سے آئے امیدواروں نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی سرپرستی میں اس سرگرمی کو اپنے لیے انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ امتحان کے اختتام پر سرپرست اعلیٰ اور مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے اس شاندار تعلیمی سرگرمی کے کامیاب انعقاد پر شعبہ گیسٹرو اینٹرالوجی اور سی پی ایس پی کی تعریف کی اور مستقبل میں بھی ایسی تعلیمی سرگرمیوں کے باقاعدگی سے انعقاد کی نوید سنائی۔ اس موقع پر انہوں نے ایگزیمینرز اور دیگر منتظمین میں شیلڈز بھی تقسیم کی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار