فورٹ عباس میں ٹرالے اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہو گئی۔
افسوسناک حادثہ فورٹ عباس میں مین شاہرا پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالے نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر دم توڑ گیا جبکہ خاتون شدید زخمی ہو گئی ہے۔
حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں خاتون کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار