ایشیا اردو

کمانڈر رائل نیوی عمان ریئر ایڈمرل سیف بن نصیر بن محسن الراہبی نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔

     نیول ہیڈکوارٹرز آمدپر نیول چیف نے کمانڈر رائل نیوی عمان کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیااور ان کا نیول ہیڈکوارٹرز میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔

    بعد ازاں، کمانڈر رائل نیوی عمان نے چیف آف دی نیول اسٹاف سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال،دو طرفہ دفاعی تعاون بشمول عسکری تربیت اور سکیورٹی کے موضو ع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 سربراہ پاک بحریہ نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں بحری سیکیورٹی اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔معزز مہمان نے خطے میں مشترکہ بحری سیکیورٹی کو برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔ رائل نیوی عمان کے کمانڈر کو پاک بحریہ کی ذمہ داریوں اور استعداد کار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

    کمانڈر رائل نیوی عمان کے دورے سے بالعموم دونوں ممالک اور بالخصوص بحری افواج کے مابین دو طرفہ تعاون کومزید فروغ ملے گا۔ 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار