ملتان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریڈ مہم کے تحت ہر یونین کونسل میں ویکسینیشن سنٹر قائم کردیا۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے یونین کونسلوں میں قائم ویکسینیشن سنٹروں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں 440 کٹ سٹیشنز، 1238 آو¿ٹ ریچ سائٹز بنائی گئی ہیں۔ ریڈ(RED) ویکسین ہر دہلیز پر مہم 25 اکتوبر تا 12 نومبر تک جاری رہے گی۔مہم کے دوران ٹیمیں گھر گھر جا کر ویکسین بارے آگاہی دیں گے۔حکومت پنجاب خصوصی ویکسینیشن مراکز پر بھی مفت ویکسین فراہم کر رہی ہے۔ویکسین مکمل محفوظ ہے۔عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔کورونا فری پاکستان کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے شہریوںسے بھی بات چیت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر بھی ہمراہ تھے۔                                        

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار