کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے تحصیل کبیروالہ کا دورہ کیا،ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا اور جلد تکمیل کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اس خطے کی ترقی کے خواہاں ہیں۔نسل نو کی تعمیر کیلئے کھیل کے میدان آباد نے بہت ضروری ہیں۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ 27 کنال پر مشتمل فٹ بال گراو¿نڈ پر 6 کروڑ 20 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔فٹبال گراونڈ اس ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ گراونڈ میں فلڈ لائٹس کیلئے پولز لگائے جاچکے ہیں۔ جبکہ کھلاڑیوں کیلئے ریسٹ روم، چینج روم وغیرہ کی عمارت مکمل کی جاچکی ہے۔کبیروالہ تحصیل سپورٹس کمپلکس 6 کروڑ کی لاگت سے 23 کنال پر تعمیر کیا جارہا ہے۔تحصیل سپورٹس کمپلیکس مالی سال کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ تحصیل سپورٹس کمپلیکس میں ان ڈور گیمز کیلئے جمنیزیم ہال، آوٹ ڈور جم، جاگنگ ٹریک بنایا جارہا۔ علاوہ ازیں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے گورنمنٹ بوائز ہاءسکول،گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے طلبا سے کرونا ویکسی نیشن کے حوالے سے دریافت کیا اور کلاس رومز، تعلیمی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ٹی ایچ کیو ہسپتال ، بنیادی مرکز صحت کا بھی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے صحت کی سہولیات بارے بریفننگ دی۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے مریضوں، لواحقین سے دستیاب سہولیات بارے بات چیت کی جبکہ ڈینگی وارڈ، کورونا ویکسینیشن سنٹر کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز کی اسامیاں پر کی جائیں گی۔صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہیں۔حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی سہل فراہمی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو خالد مسعود ستی، اسسٹنٹ کمشنر کبیروالہ خرم حمید، اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو آصف ندیم بھی ہمراہ تھے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار