کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈل جیتنے والے ریسلر انعام بٹ گوجرانوالہ پہنچ گئے ہیں۔
برمنگھم میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں 86 کلو گرام کیٹگری کے ریسلنگ مقابلوں میں سلور میڈل جیتنے والے ریسلر انعام بٹ گھر پہنچ گئے، اہل خانہ اور محلے داروں نے قومی ہیرو کا شاندار استقبال کرتے ہوئے پھرلوں کے ہار پہنائے اور پتیاں نچھار کیں جبکہ انعام بٹ کے والد نے بیٹے کے گھر پہنچنے پر خوب بھنگڑے ڈالے۔
ریسلر کے گھر پہنچنے پر والدہ اور اہلیہ نے بھی خوب استقبال کرتے ہوئے گلدستے پیش کئے اور والدہ نے جذباتی انداز میں بیٹے کو گلے لگایا تو قومی ہیرو نے اپنا میڈل اتار کر والدہ کو پہنا دیا
اس موقع پر انعام بٹ کا کہنا تھا کہ حکومت جدید ٹریننگ کے مواقع فراہم کرے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار