ایشیا اردو

سوسائٹی آف آبسٹیٹریشن اینڈ گائناکالوجسٹ ملتان چیپٹر اور شعبہ امراض نسواں کے زیر اہتمام سیزیرین سیکشن یا عمل جراحی کے ذریعے بچے کی پیدائش کے موضوع پر نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد تھے۔ ورکشاپ میں نشتر ہسپتال ملتان سمیت ملتان ڈویژن کے مختلف ہسپتالوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی سربراہ شعبہ امراض نسواں نے سیزیرین سیکشن کے ذریعے بچے کی پیدائش کے بڑھتے ہوے رجحان اور شرح میں اضافے پر آگاہی لیکچر دیا۔ بعد ازاں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ عطا اللہ خان، ڈاکٹر عاطر فیاض، ڈاکٹر راشدہ عارف، ڈاکٹر عائشہ اوزیمہ ترین، ڈاکٹر رابعہ بھٹی، ڈاکٹر خدیجہ ستار نے سیزیرین سیکشن کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے ورکشاپ کے انعقاد پر سربراہ شعبہ امراض نسواں پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی اور دیگر منتظمین کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ورکشاپ سیزیرین سیکشن کی شرح میں کمی لانے اور اس سے متعلقہ پیچیدگیوں سے بچنے میں یقیناً مددگار ثابت ہو گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار