ایشیا اردو

نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں پوسٹ گریجوایشن کیلئے نئے آنے والے ڈاکٹرز کے لیے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد  ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں کیا گیا۔ افتتاحی سیشن میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی خصوصی شرکت اور نئے پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز کو مبارکباد۔ ورکشاپ کے آغاز میں ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے اپنے خطاب میں بتایا کہ اس ورکشاپ کا مقصد نئے پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز کو ہسپتال کے مختلف شعبوں سے آگاہی، وارڈز میں کام کی نوعیت و اہمیت، تشخیص کے لیے ٹیسٹوں کی سیمپلنگ، انتقال خون کے طریقہ کار، انفیکشن کنٹرول، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے انڈیکیٹرز اور بیسک لائف سپورٹ کے بارے تربیت دینا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر کامران صدیقی نے ہسپتال کے مختلف شعبوں بارے بریفننگ دی۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس ورکشاپ میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز کو مذکورہ بنیادی موضوعات کے متعلق تربیت دیں گے۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹرز جب تک طبی مہارت سے پوری طرح لیس نہیں ہوں گے تب تک وہ مؤثر انداز میں دکھی انسانیت کی خدمت نہیں کر پائیں گے لہذا ان اہم موضوعات پر ورکشاپ کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار