جہانگیر خان ترین نے  فلاحی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے لودھراں کا دورہ کیا۔  جہانگیر خان ترین نے ترین انسٹیوٹ آف کمپیوٹر ایجوکیشن اینڈ ریسورسز (TICER) اور آمنہ گرلز کالج لودھراں کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سی ای او اکبر خان بھی ہمراہ تھے۔ جہانگیر خان ترین نے دونوں منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ٹائسر یونیورسٹی کی تعمیر پر ایک ارب 25 کروڑ روپے  سے زائد لاگت آئے گی جبکہ آمنہ گرلز کالج کی تعمیر پر 65 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئے گی ۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ ئائسر کی تعمیر سے  جنوبی پنجاب بالخصوص لودھراں اور بہاولپور کے طلباء و طالبات انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر کی جدید تعلیم کی سہولیات حاصل کرسکیں گے۔ انشاء اللہ ٹائسر ایک مثالی ادارہ ہوگا جہاں کم آمدنی والے خاندانوں کے بچے بھی اپنا شاندار مستقبل بنا سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی منصوبوں کے ذریعے اہالیان لودھراں کی بے لوث خدمت جاری رکھونگا

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار