غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق برطانوی حکومت نے امریکی دوا سازادارے میرک کی انسداد کورونا کی گولی استعمال کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے ۔کورونا کی گولی صرف اٹھارہ برس سے زائد عمر کے افراد کو دی جا سکے گی۔
دوا ساز کمپنی میرک کی تیار کردہ گولی کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری کووڈ انيس کے علاج کے لیے پہلی دوا ہے۔ ابھی تک اس بیماری کے لیے مدافعتی ویکسین ہی دی جا رہی تھی۔ برطانیہ وہ پہلا ملک ہے، جہاں اس نئی دوا کا استعمال شروع کیا جائے گا۔ ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ میرک فارماسوٹیکل کمپنی کی جانب سے گولیاں کب سے برطانیہ کو فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار