ایشیا اردو

 عالمی وبا کورونا سے اموات میں مزید کمی آگئی اور 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 2 مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 438 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 21 ہزار 513 ہوگئی، ایکٹو کیسز کی تعداد 15 ہزار 712 ہے، جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہزار 328 ہوگئی جبکہ 1857 مریض صحت یاب ہوئے۔
این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 75 ہزار 473 ہوگئی، 24 گھنٹے کے دوران 39 ہزار 67 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں 2 کروڑ 71 لاکھ 12 ہزار 283 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے، کورونا سے متاثر 503 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب 5 لاکھ 4 ہزار 324، سندھ میں 5 لاکھ 73 ہزار 347، خیبر پختونخوا 2 لاکھ 18 ہزار 583، بلوچستان میں 35 ہزار 458 کیسز رپورٹ ہوئے۔
اسلام آباد ایک لاکھ 34 ہزار 930، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 662، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 43 ہزار 209 ہوگئی جبکہ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.23 فیصد رہی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار