پاکستان میں کورونا نے ایک مرتبہ پھر سے سر اٹھاناشروع کر دیاہے ،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے تصدیق کی ہے کہ ملک بھر میں 24 دسمبر سے 30 دسمبر تک 16 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز کی سامنے آنے والی تعداد تو زیادہ نہیں لیکن یہ حکام کیلئے الرٹ ہونے کیلئے کافی ہے تاکہ اسے مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں ۔24 دسمبر سے 30 دسمبر تک این آئی ایچ کی جانب سے 3 ہزار 609 ٹیسٹ کیئے گئے جن میں 16 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔
دریں اثنا، کورونا وائرس کی نئی شکل، جس کی شناخت JN-1 کے نام سے ہوئی ہے، کے ابھرنے اور پھیلنے سے عالمی سطح پر صحت کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق 41 ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،، جس نے دنیا بھر میں الرٹ ،اس کے پھیلاؤ اور اثرات کی نگرانی کے لیے نئی کوششوں کو جنم دیا ہے۔
پاکستانیوں کو کورونا کی اس نئی قسم سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے اور باقاعدگی سے ماسک کا استعمال لازم ہے تاکہ اس کو مزید پھیلنے سے روکا جائے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پنجاب حکومت سموگ کے پیش نظر پہلے ہی شہریوں کو ماسک کے باقاعدگی سے استعمال کی ہدایت کر چکی ہے ۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار