اسلام آباد: کورونا کے سبب اموات میں اضافہ، گزشتہ روز کورونا وائرس سے 17 افراد جاں بحق ہوگئے،659 کیسز رپورٹ،ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 71 ہزار 687 ہوگئ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 45 ہزار 093 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 659 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مثبت کیسز کی شرح 1.46 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 69ہزار122، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار807، پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار845، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار835، بلوچستان میں 33 ہزار228، آزاد کشمیر میں 34 ہزار461 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار389 تک پہنچ گئی ۔
وبا سے گزشتہ روز 17 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 431 ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 23151 ہے۔ جن میں سے 1395 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جو کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔
ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 71 ہزار 27 تک پہنچ گئی ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 931 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 20 ہزار 105 ہو گئی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار