مانٹرنگ ڈیسک

پاکستان کے دورے پر موجود جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق انالینا بیئربوک دو روزہ دورے پر پاکستان آئی ہوئی ہیں، جرمن وزیر خارجہ نے پاکستان میں اپنی باقی ماندہ ملاقاتیں منسوخ کر دیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جرمن وزیر خارجہ کے منہ کا ذائقہ ختم ہوگیا ہے، دوسری علامات بھی ظاہر ہوئی ہیں، انالینا بیئر بوک پاکستان کے بعد ترکی اور یونان بھی جانے والی تھیں۔
خیال رہے کہ جرمن وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پریس کانفرنس بھی کی تھی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار